گیت نمبر ۹۹
1
اَے سب ایماندارو خُوش ہو کے
اب آءو چلیں ہم تا بیت لحم
دیکھو نوزادہ مالک کل جہاں کا
کورس
ہم اُسے سجدہ کریں ہم اُسے سجدہ کریں
ہم اُسے سجدہ کریں رَب محمود
2
خُدا سے خُدا ہے نُور سے سچا نُور ہے
جو مریم کنواری سے اَب ہے مولُود
برحق خُدا ہے باپ سے متالد
3
اَے سارے فرشتوں خُوش ہوکر للکارو
آسمان کے باشندو سب شامِل ہو
عالَِم بالا پر حمد ہو خُدا پیدا ہُوا
4
خُداوند مسیحا آج تُو پیدا ہُوا
مُبارک مُبارک ہو تےرا نام
باپ کا کلام اَب ہوا ہے مجسم
========
نوازدہ : نیاپیدا ہونے والا بچہ
مولود:بیٹا ، جناہوا
متولد: پیداہونے والا