گیت نمبر ۹۶

1

اَے جوانو ہو دلاور جنگ تو ہے دشوار

لیکن فتح ہے یقینی پاس ہے مددگار

کورس

ہو دلیر خُداوند کہتا کہ میں ہو ں نزدیک

بولو ہم دلیر کر تُو جنگ میں ہو شریک

2

دیکھو فوج زور آور آتی اور سردار شیطان

گو ہیں ہم شُمار میں تھوڑے دل ہے پریشان

3

ڈرو مت غنیم پست ہوں گے گرچہ ہیں مُہیب

یسُوع ہے بادشاہ ہمارا جھنڈا ہے صلیب

4

کتنی ہی سخت ہو لڑائی ہے نزدیک امداد

یسُوع آیا نعرہ مارو ہو جوانو شاد

Scroll to Top