گیت نمبر ۹۳

سب شوہروساری بیویو تُم
اک دُوجے سے پیار کرو
آپس میں وفا کرتے رہنا
بے جانہ کوئی تکرارکرو
1

عورت کا سر ہے آدمی
سر آدمی کا ہے خُدا
بندھ جاؤ جب تُم بندھن میں
بچتے رہو پھر ہونے سے جُدا
تُواُس کا بدن وہ تیرا بدن
تسلیم کرو اقرار کرو
2

زوجہ سے محبت رکھے جو خُود
اپنے بدن سے پیار کرے
ہیں دونوں زندگی کے وارث
اس نعمت کا اقرار کرے
کہیں تیری دُعا ئیں نہ رُک جائیں
یہ وقت ہے سوچ بچارکرو
3

خاوند کے تابعداری میں
اے عورت تیری عزت ہے
ہر لحظہ مالک سے ڈرنا
بس یہی تیری رفعت ہے
ایمان اُمید محبت سے
اپنی رُوح کو بیدار کرو

Scroll to Top