گیت نمبر ۹۰
پریم پتا کی ہم ستوتی گائیں
وہی ہے جو بچاتا ہمیں
سارے پاپوں کو دیتا مٹا
سارے روگوں سے دیتا شفا
1
اُسی کے نام کو مُبارک کہیں
آنند سے آئیں اُس کے چرنوں میں
سنگیت گا کر خُوشی سے مکتی داتا کی جے للکاریں
2
وہی ہمارا ہے پریم پتا ترس کھاتا ہے ہم پہ سدا
پورب سے پچھم ہے جتنا دور
اُتنے ہی کئے دُور ہمارے گُناہ
3
ماں کی طرح اُس نے دی تسلی
دُنیا کے خطروں میں چھوڑ ا نہیں
خا لص دُودھ ہے کلام کا دِیا
اور دی ہم کو ابدی خُوشی
4
چرواہے کی مانند ڈھونڈا اُس نے
پاپوں کی کیچ سے نکالا ہمیں
ہم کو بچانے کو جان اپنی دی
تاکہ ہاتھ میں ہم اُس کے رہیں
5
گھونسلے کو با ر بار توڑ کر اُس نے
چاہا کہ سیکھیں ہم اُڑنا اُس سے
پروں پر اُٹھایا عقاب کی طرح
تاکہ ہمیں کہیں چوٹ نہ لگے
============
ستوتی:پرستش،مدح سرائی ہو
کیچ:دلدل