گیت نمبر ۹
آسمان کے تلے زمین کے اُوپر
بخشا نہیں کسی اور کو یسُوع جیسا نام
1
اُس کو خُدا ئے پاک نے بڑا رُتبہ دِیا
اُس کے وسیلے سے انسا ن کوآ زاد کیا
کہہ رہی ہے ہر زبان زمین کے اُوپر
2
ناشاد برباد لوگوں کو آباد کیا
اُس کی محبت نے ویراں کو شاداب کیا
گنگناتی ہے فضا زمین کے اُوپر
3
بوجھ تلے دبے تھکے ماندوں کو آرام مِلا
جیون کی ویران بگیا میں اِک پھُول کھلا
گونج اُٹھی ہے یہ صدا زمین کے اُوپر
4
جنت کے حسین خوابوں کی تعبیر ہے وہ
جو نہ ختم ہو کبھی ایسی جاگیر ہے وہ
مُسکرا رہا سماں زمین کے اُوپر