گیت ۸۹
ڈنیا کی اِنتہا تک اِنجیل کو سُنائیں
سارے جہاں کو جاکر شاگرد ہم بنائیں
1
عملی ثُبوت دے کر کیا اِنکساریوں کے
دھوئے تھے پاؤں اُس نے اپنے حواریوں کے
2
نقشِ قدم پہ چل کے اِب اُس کے ہم دِکھائیں
کیسی بُلند ہے یہ تعلیم ناصری کی
3
وُہی بڑا ہے خدمت کرتا ہے جو سبھی کی
جینا اُسی کا ہے جو اَوروں کے کام آئے
==========
حواری: شاگرد، پیروکار
©2025. Christianhome11. All Rights Reserved.