گیت نمبر ۸۶
یسُوع اُترا ہے یہاں ہم گائیں گے
وہ موجود ہے یہاں ہم گائیں گے
گائیں گے گائیں گے ہم گاتے جائیں گے
اُس کی حضوری میں بڑھتے جائیں گے
1
ہمیں یسُوع کی محبت سے کون جُدا کرے گا
ہو موت کی وادی سے گزر نہ میں کسی بلا سے ڈروں گا
جیتیں گے جیتیں گے ہم جیت جائیں گے
اُس کی حضوری میں بڑھتے جائیں گے
2
خُداوند تیری آواز آگ کے شعلوں کو چیر تی ہے
خُداوند تیری آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے
سُنیں گے سُنیں گے ہم اآواز سُنیں گے
اُس کی حضوری میں بڑھتے جائیں گے
3
تُو ہی شفا کا منبع ہے تُو ہی شفا دے گا
جو معجزے تُو کرتا تھا وہ آج بھی تُو کرے گا
پائیں گے پائیں گے ہم شفا پائیں گے
اُس کی حضوری میں بڑھتے جائیں گے