گیت نمبر ۷۹

1

فرشتوں نے خبر خُوشی کی

غریب چرواہوں کو دی تھی

یہ بھیڑ وں کی محبت سے

رکھوالی رات کو کرتے تھے

کیا خُوش پیغام اور روزِجلیل

مولود ہے شاہ اِسرائیل

2

پھر دیکھو پُورب میں آشکار

ستارہ چمکا رونق دار

جب اُس سے نکِلا نُور زرّیں

تب رُوشن ہوئی کُل زمین

3

اور وہ ستارہ رہبر تھا

پُورب کے تین مجوسیوں کا

جو شاہ کو ڈھونڈنے آئے تھے

اور ساتھ نذر انہ لائے تھے

4

جب بیت لحم میں وہ پہنچے

تارے کی راہنمائی سے

پھر دیکھ وہ تارہ راہنما

جا ٹھہرا جہاں یسُوع تھا

5

پھر گھر میں جا بصد تعظیم

جُھکاتے ہیں سِر تسلیم

گُذرانتے ہیں وہ پُر سرُور

مُر سونا لوبان اُس کے حضور

6

پس ایک دل ہو کر بھائیو

سجدہ کرو خُداوند کو

کہ خالق نے محبت سے

ہم کو خُون سے خریدا ہے

Scroll to Top