گیت نمبر ۷۵

1

پاک کلام خُدا کا

کامل ہے اور سچّا

راحت کا ہے چشمہ

اور آسمانی رستہ

2

دُشمن کے مقابل

اُسی سے ہے حاصل

مدد اُستواری

زور اور فتح یابی

3

گر چہ سخت طوفان ہو

اور دِل پریشان ہو

وہ ہے راہ دکھاتا

اور حفاظت کرتا

4

گر ہم دل سے مانیں

یہ مقُدس باتیں

پائیں گے روزانہ

برکت کا خزانہ

5

سفر میں سہارا

اُس پر ہے ہمارا

جب ہو ساعت موت کی

اُس سے ہے تسلی

6

شرع اُس کی مانیں

قدر اُس کی جانیں

تاکہ ملے راحت

اور خُدا کی قُربت

Scroll to Top