گیت نمبر ۷۴
1

ایک رات چرواہے بھیڑوں کی
رکھوالی کرتے تھے
کہ ایک فرشتہ آ اُترا
ساتھ نُور آسمانی کے
2

تم مت ڈرو اُس نے کہا
گھبرا وہ گئے جب
بشارت دیکھو بھیجتا ہے
سب آدمیوں کو رَبّ
3

آج ہی داؤد کے شہر میں
ایک منجی د ُ نیا کا
ہے پیدا ہوا تُم سنو
ہے اُس کا یہ پتہ
4

ایک بچّے کو تُم پاو گے
داؤد کی بستی میں
کپڑوں میں لپٹا ہوا ہے
اور پڑا چرنی میں
5

جب کہہ چکا تو اُس کے ساتھ
بہت فرشتگان
آسمان سے نازل ہوئے تب
گیت گاتے خوش الحان
6

آسمان پر رَبّ کی تمجید
صُلح زمین پر بھی
خُدا اور آدمیوں کے بیچ
اَب میل ہو اَبدی

Scroll to Top