گیت نمبر ۷۲
1
ہے یردن کے کنارے پر
آواز کہ تُو تیاری کر
بیدار ہوکیوں تُو سوتا ہے
اُٹھ دیکھ کہ بادشاہ آتا ہے
2
ہم چھوڑیں سب گُناہوں کو
ہموار بنائیں راہوں کو
آراستہ کریں دِلوں کو
کہ اُن میں شاہ کا مسکن ہو
3
رَبّ تُو ہماری ہے نجات
پناہ اور اجر اور حیات
جو تُو نہ ہمیں فضل دے
پژ مردہ ہم ہو جائیں گے
4
بیماروں کو تُو چنگا کر
گِرے ہووں کو کھڑا کر
زمین پر اپنا نُور چمکا
کر اُسے تازگی عطا
5
خُداوند تیری آمد نے
رہائی دی گناہوں سے
پس حمد ہو باپ اور بیٹے کی
تا اَبد رُوح پاک کی بھی