گیت نمبر ۷۰
1

دیکھو بادلوں پر آتا
وہ جو ہوا تھا پَست حال
دیکھو لاکھوں لاکھ مقُدس
اُس کے ساتھ ہیں با جمال
ہلیلویاہ ہلیلویاہ ہلیلویاہ
آتا ہے وہ پُر جلال
2

اُسے دیکھیں گی سب آنکھیں
آتے باشاہانہ شان
چھیدا تھا جنہوں نے اُس کو
ہوں گے بے حد پشیمان
مانیں گے سب
یسُوع ہے مسیح سُلطان
3

اُس کے بدن پر ہیں اَب تک
پیار کے زخموں کے نشان
جن کو دیکھ کر سب مقدس
ہوتے ہیں از بس شادمان
اُن کی خا طر
وہی ہوا ہے قُربان
4

اَے خُدا وند قادر یسُوع
راج شیطان کا کرتا راج
جلدی اپنے اختیار میں
لا جہان کا تخت و تاج
ہلیلویاہ ہلیلویاہ ہلیلویاہ
کر تُو قائم اپنا راج

Scroll to Top