گیت نمبر ۶۱
1

اَے باپ تُو پیارسے ہے معمور
ہمارے بخشتا ہے قصُور
ہم جھُکتے تیرے قدموں پر
اور مُعافی چاہتے کان تُو دھر
2

عمانوایل کلامِ خُدا
نبی اور کاہن اور بادشا ہ
ہے جھُکتے تیرے قدموں پر
تُو اپنا فضل ہم پہ کر
3

اَے رُوح پاک تیرے دم سے
مُردے بھی اُٹھتے قبروں سے
ہے جھُکتے تیرے قدموں پر
اب آ اور ہم کو زندہ کر
4

باپ بیٹے رُوح خُدا رحیم
ثا لوث ِ اقدس ربّ عظیم
ہیں جھُکتے تیرے قدمو ں پر
نجات عطا تُو ہمیں کر

Scroll to Top