گیت نمبر ۵۸
پربھو لے لے مُجھے تُو بانہوں میں
کہیں گر نہ جاو ں گُنا ہوں میں
1
میرا تن من اور دھن تیرے لیے
میرا سارا جیون تیرے لیے
مُجھے لے چل تُو اپنی راہوں میں
کہیں گر نہ جاو ں گُنا ہوں میں
2
میرے دِل کو تُو اپنے رُوح سے بھر
میرا دِل ہو صرف تیرا ہی گھر
تُو ہی تُو ہو میری نگاہوں میں
کہیں گر نہ جاو ں گُنا ہوں میں
3
پاپیو ں کو میں لاوں تیرے پاس
ابدی خُوشی پائیں جو ہیں اُداس
وہ بھی ہو جائیں تیرے گواہوں میں
کہیں گر نہ جاو ں گُنا ہوں میں