گیت نمبر ۵۷
1
جیسے ایک ستارہ تھا
رہبر اُن مجو سیوں کا
جو مسیح کو ڈھونڈتے تھے
اشتیاق اور محنت سے
ویسے ہی تُو راہ بتا
ہم کو اپنے پاس بُلا
2
جس طرح وہ خُوشی سے
سجدہ کرنے کو گئے
اُس الہی بچّے کو
چرنی میں پڑا تھا جو
ویسے ہی ہم اے رحیم
کرتے ہیں تُجھے تسلیم
3
جیسے وہ بہ حرمی
لائے تحفے قیمتی
تیرے لوگ بھی اب تُجھے
ہیں حُسنِ تقدس سے
اپنے کو بہ دِل وجان
نظر کرتے اے سُلطان
4
یسُوع پاک ہم کو سدا
راہ ِ راست پر تُو چلا
کریں کوچ جب یہاں سے
اپنے پاس تُو جگہ دے
اور اے ذوالجلال ہم پر
اپنا جلوہ ظاہر کر
5
پاک فردوس نورانی ہے
اُس کا نُور غیر فانی ہے
تُو جلال و نُور کیا خوب
تُو آفتاب ہے بے غروب
تیری حمد میں ہم اے شاہ
گائیں گے ہلیلویاہ