گیت نمبر ۵۴
1

تا آج سے کرے تُو اقرار
مسیح کا عمر بھر
نشان صلیب کا کھنچتے ہیں
ہم تیرے ماتھے پر
2

تا نہ شرماے تُو اُس سے
ہیں کھینچتے یہ نشان
بدنامی خاطر یسُوع کی
تُو اپنا فخر جان
3

اور یسُوع کا سپاہی ہو
دلیر اور وفا دار
اور جھنڈے تلے لڑنے کو
تُو ہر وقت رہ تیار
4

مسیح کے نقشِ قدم پر
صلیب اُٹھاے جا
اِس راہ سے تُو آسمانی گھر
یقینا پہنچے گا
5

اِس ماتھے کو کہ جس پر آج
ہم کھینچتے ہیں صلیب
ہو آخر کو آسمانی تاج
خُداوند سے نصیب

Scroll to Top