گیت نمبر ۳۷
1
نام یسُوع کا ہے کیا شیریں
سُن لو اہل اِیمان
دِلگیر کو بخشا ہے تسکین
غمگین کو اِطمینان
2
ہیں راحت پاتے اور آرام
سب ماندے اور زیربار
دُور کرتا ہے وہ خوف تمام
مسیح کا نام ہر بار
3
وہ باندھتا ہے دِل کے زخموں کو
بُجھاتا دِل کی پیاس
ہے سیری بخشتا بُھوکوں کو
اور ننگوں کو لباس
4
اَے نام عزیز میری چٹان
میری پناہ اور ڈھال
تُو فضل کے خزانے سے
کر مجھے مالا مال
5
یُسوع تُو میرا ہے بادشاہ
نبی اور کاہن بھی
ہے بے دِلوں کی اُمید گاہ
حق ، راہ اور زِندگی
6
ہے کوشش میری سب بیکار
ناقص میرے خیال
ہے بے دِلوں کی اُمید گاہ
تب ہوں گا نہال
7
اُس وقت تک تیرا پیار بیان
ہر وقت مَیں کروں گا
اور تیرے نام سے موت کی آن
تسلی پاوں گا