گیت نمبر ۳۲
کیسے کہہ دُوں یسُوع دُنیا کا نہیں ہے منجی
1
اُس نے مجُھے کھینچا گڑھے سے نکالا
دھوئے اور کئے صاف میرے داغ اور دھبے
2
اُس کا رُوح اَب دِل میں دیتا ہے گواہی
کہ خُدا اُس میں ہے میرا باپ آسمانی
3
مِلتی اُس سے طاقت تب میں غالب آوں
دُنیا اور بدی پر پوری فتح پاوں
4
اُس کے پاک کلام سے دِل میں ہے محبت
مِلتی ہے دُعا سے خُوشی اور رفاقت
5
لوگ جب مُجھ سے کہتے یسُوع صرف اِنسان تھا
کہتا میں ہر گز نہیں یہ کیسے ہو سکتا