گیت نمبر ۳۱
1
حمد ہو جلال اور عزت
اَے منجی اَے سُلطان
تھا بچوں کی زبان پر
ہو شعنا خُوش الحان
2
تُو اسرائیل کا بادشاہ
شہزادہ بن داؤد
جو رَبّ کے نام سے آتا ہے
مُبارک اور محمود
3
آسمان پر پاک فرشتے
ہیں تیرے ثنا ء خواں
سَب مخوقات زمین پر
ہے تیری مدح خواں
4
کھجور کی شاخیں لے کر
تعظیم اُنہوں نے کی
ہماری بھی حمد قبول کر
تعریف اور بندگی
5
وہ تیری موت سے پہلے
خُوب گاتے تھے تحسین
اَب ہم بھی حمد ہیں گاتے
کہ تُو ہے تخت نشین
6
اُن کی تعریف اور خُوشی
تب تُو نے کی منظور
ہماری بھی دُعا ہو
مقبول تیرے حضور