گیت نمبر ۲۸
جِن کوخُدا نے جوڑا ہے کبھی اُن کو جُدا نہ کرنا
انمول گھڑیوں کی لڑیوں سے کبھی اُن کو جُدا نہ کرنا
1
جسم کی مانند جان کے نازک کرنا محبت اس سے
یسُوع کی شہزادی ہے یہ رکھنا اُلفت اِس سے
تُو سراس کا مسیح سر تیرا سر تن سے جُدا نہ کرنا
2
شوہر سے یوں عہد وفا ہو جیسے خُداوند سے
عزت کرنا ڈرتی رہنا جیسے خُداوند سے
دُکھ سُکھ میں تُو لپٹی رہنا دِل جاں سے جُدا نہ کرنا
3
ہم جو خُو شیوں میں ہیں شامل آنکھ نہ اِن سے چرائیں
برکت چاہیں اِن جوڑوں پر ہمت اِن کی بندھائیں
جھوٹی سچی باتوں سے کبھی اِن کو جُدا نہ کرنا