گیت نمبر ۲۷
آو کریں خُدا کا شُکر سجدے میں سر جھُکا ئیں ہم
لے کے نیاز حق پسند اُس کے حضور جائیں ہم
1
اُس کا رحم ہے بے بیاں اُس کا فضل ہے بے حسِاب
دِی ہیں جو ہم کو نعمتیں کیسے اُنہیں گِنا ئیں ہم
2
قوموں کے آگے ہو ں گواہ وہ ہے ہمارا بادشاہ
ساتھ ہمارے کیا کیا آو اُنہیں بتائیں ہم
3
موت کے سائے میں جو تھے بیٹھے ہوئے تھے نہ اُمید
جس نے دی ہم کو روشنی نُور وہی دکھائیں ہم
4
باپ نے ہم کو دے دیا تا کہ ہمارا بھائی ہو
بیٹا نہ ہم سے ہو خفا آو اُسے منائیں ہم
5
جیسے محبت اُس نے کی ہم بھی کریں لاچاروں سے
اُس نے بچایا ہے ہمیں اوروں کو اَب بچائیں ہم