گیت نمبر ۱۲۶
1

گُنا ہ کی سزا جہنم جہنم
اَے گُنہگار تُو سمجھ لے
یہ چیزیں ساری فانی ہیں
اَن دیکھی چیزیں اَبدی ہیں
کورس
یسُوع راجا آے گا بہت جلدی آئے گا
آسمان پر لے جانے کو
2

اَب چھوڑ دُنیا کی عیشوں کو
عیشو ں کو کہ اِس کی خوشی فانی ہے
ہو گی تُمام جب زندگی زندگی
کوئی کوڑی ساتھ نہ جائے گی
3

دِن تیرے گُزرے جاتے ہیں
جاتے ہیں دُنیا کے خواَب فانی ہیں
پیشتر خُدا کے غضب سے
غضب سے تُو آقدموں پہ یسُوع کے
4

یسُوع کے خون کے چشمے کو
چشمے کو دیکھ بہتا ہے جو کلوری سے
گُناہ سب ہوں گے تیرے دُور
تیرے دُور اُس میں جلد غوطہ کھانے کو
5

مَیں تو تھا بہت گُنہگا ر
گُنہگا ر یسُوع نے کیا مُجھ کو صاف
کیوں نہیں آتا اُس کے پاس
اُس کے پاس تا کہ تُم بھی ہو بالکل پاک

Scroll to Top