گیت نمبر ۲۵
1
یسُوع چالیس دِن اور رات
تُو نے سخت ریاضت کی
سخت آزمائش اَے پاک ذات
تُو نے جنگل میں سہی
2
دِن کو لُو کے جھونکے تھے
رات کو اَوس اور سرد ہوا
واں درندے پھرتے تھے
پتھر تیرا تکیہ تھا
3
کیوں ہم بھی نہ تیرے ساتھ
چھوڑ کے خوشیاں دُنیوی
دُعا میں اُٹھائیں ہاتھ
سختی سہیں روزوں کی
4
اور جب رُوح یا جسم پر
حملہ آور ہو شیطان
تُو جو غالب ہے اُس پر
ہم کو فتح بخش اُس آن
5
ہو گی تب سلامتی
خُوشی ہم منائیں گے
فرشتے ہماری بھی
خدمت کرنے آئیں گے
6
منجی پیارے رکھ سَدا
تُو ہمیں اپنے نزدیک
اپنے ساتھ خُداوند
کر قیامت میں شریک