گیت نمبر ۲۰۱ (ب)
اَے لشکروں کے رَبّ اَے عہد کے صندوق
تُو ہزاروں ہزار میں لوٹ کے آ
1

تجھ سے کینہ رکھنے والے پراگندہ ہوں
تیرے سارے دُشمن شرمندہ ہوں
وہ شرمندہ ہوں
2

دُشمنوں کے رتھوں کو تُو مار بھگاتا ہے
اپنی بادشاہی کا جھنڈا لہراتا ہے
جھنڈا لہراتا ہے
3

یریحو کی دیو اریں ساری گرتی جاتی ہیں
ساری قومیں تیرے آگے جھکتی جاتی ہیں
جھکتی جاتی ہیں
4

تیرے پیار کا چرچا صبح و شام کرتے ہیں
بند دروازے یسُوع نام سے کُھلتے جاتے ہیں
وہ کُھلتے جاتے ہیں

Scroll to Top