گیت نمبر ۲۰۰ (الف)
1

سُن آسمانی فوج شریف
رَبّ کی گاتی ہے تعریف
صلح اَب زمین پر ہو
خوشی بنی آدم کو
اَے سب قومو خوشی سے
گاوں ساتھ فرشتوں کے
ساری دُنیا کا معبود
بیت لحم میں ہے مولود
سُن آسمانی فوج شریف
رَبّ کی گاتی ہے تعریف
2

ہے برحق مسیح موعود
خلقت کا وہ ہے معبود
اَب مقرر وقت پر آ
فرزند ہے کنواری کا
ہے مجسم ابن خُدا
سجدہ کرے خلق خُدا
اَب عمانوایل ذی شان
ہے ا،نسانوں میں اِنسان
سُن آسمانی فوج شریف
رَبّ کی گاتی ہے تعریف
3

ہو مُبارک اِبن خُدا
اَے سلامتی کے بادشاہ
تُو آفتاب صداقت کا
زیست و نُور ہے اُمت کا
تُو نے چھوڑی اپنی شان
تا ہلاک نہ ہو اِنسان
بشر نو پیدائش سے
وارث بنے جنت کے
سُن آسمانی فوج شریف
رَبّ کی گاتی ہے تعریف

Scroll to Top