گیت نمبر ۲
شمعیں جلائے رکھنا یسوع آنے والا ہے
آنکھیں اُٹھائے رکھنا یسوع آنے والا ہے
1
بُجھنے نہ دینا تُم مشعلوں کو کبھی
بیدار رہنا ہر دم سو جانا نہ کبھی
اک دُوجے کو بتلانا یسوع آنے والا ہے
2
پوری ہو رہی ہیں نبوتیں سبھی
ٹھنڈی پڑ رہی ہیں محبتیں سبھی
کیے وعدے توڑ بنھانا یسوع آنے والا ہے
3
صُلح کے پہنو جوتے اور جاو دُنیا میں
یسوع آ رہا ہے بشارت دو دُنیا میں
دروازہ دل کا کھولو یسوٍع آنے والا ہے
©2025. Christianhome11. All Rights Reserved.