گیت نمبر ۱۸۹
1

اے مالک سارے عالم کے سُن لے یہ التجا
اور اپنی پاک بشارت سے تاریکی کو مِٹا
2

شیطان تاریکی دا سردار پھیلاتا ہے فساد
اور تیری اچھی خلقت کو وہ کرتا ہے برباد
3

شیطان کے مُحکم قلعوں کو خُدایا کر تسخیر
تلوار کمان اور تیر کو توڑ اور اُس کو کو اَسیر
4

تُو اپنا وعدہ یاد فرما جو کیا تھا اِک بار
کہ تیرے پیارے بیٹے کا کُل ہو گا اِختیار
5

جلد لا اُس دِن کو اَے کریم آزاد ہو جب اِنسان
سب چھوٹے بڑے یسُوع کو مان لیں اپنا سُلطان

Scroll to Top