گیت ۱۸
1
اَے رَب تُو وقتوں میں
ہماری تھا پناہ
تُو آفت میں مُحا فظ تھا
اوردُکھ میں آرام گاہ
2
تیری پناہ میں مُحفوظ
سب تیرے اِیماندار
اور تیرا قوی بازو ہے
اُن سَب کا مددگار
3
پیشتر جہان کی ہستی سے
جب کچھ موجُود نہ تھا
ازل سے تُو یہواہ ہے
اور رہے گا سَدا
4
تیرے حُضور میں سال ہزار
ایک پہر جیسے رات
ایک لمحے میں گزرتے ہیں
اِس عالم کے اوقات
5
زمانوں کے سیلاب میں سب
اِنسان بہہ جاتے ہیں
اور خواب کی مانند بنی خاک
جلد گُزر جاتے ہیں
6
خُدایا گُزرے وقتوں میں
تُو رہا تھا ہمراہ
اَب زندگی بھر مُحافظ ہو
آخر میں پناہ گاہ