گیت نمبر ۱۵۰
1

ہزارہا لڑکے کھڑے ہیں
خُدا کے تخت کے پاس
محبت سے وہ بھرے ہیں
اور کرتے ہیں سپاس
کورس
گاتے ثناء ثناء ۔ ثناء ہو خُداوند کی
2

پاک ہو کے سَب گناہوں سے
وہ رہتے ہیں خوش حال
وہ بچّے ہیں خُداوند کے
اور پیارے نونہال
3

کس طرح پایا بچّوں نے
وہ عمدہ پاک مقام
وہ بچ کے سب تکلیفوں سے
خوش رہتے ہیں مُدام
4

خُداوند نے مصلوب ہو کے
گُناہ سب کیے معاف
اُس خُو ن میں اُس کے فضل سے
وہ ہوئے ہیں پاک صاف
5

خُداوند سے وہ عُمر بھر
محبت کرتے تھے
سو اَب ہمیشہ اُس کے گھر
وہ خرم رہیں گے

Scroll to Top