گیت نمبر ۱۵
ہلیلویاہ ہلیلویاہ ہلیلویاہ
1
تمام ہے جنگ اَب فتح مند
خُداوند ہوا ہے خورسند
گاو کہ وہ ہے سر بلند۔۔ہلیلویاہ
2
ہیں موت کے بندے سب آزاد
غنیم بھی سارے ہیں برباد
جے جے جےکہہ کے ہوں دِلشاد۔۔ہلیلویاہ
3
جی اُٹھ کے تیسرے دِن باِلشان
کُل ع الم کا وہ ہے سُلطان
ہم گائیں سب یہ دِل و جان۔۔ہلیلویاہ
4
ہے ٹوٹی گور کی قید اَے جان
اور کُھلا ہے در آسمان
اَب خوب للکار کےہوں شادمان۔۔ہلیلویاہ
5
مسیحا اپنے زخموں سے
تُو موت کے ڈنگ سے صحت دے
تا زندہ ہو گائیں تُجھے۔۔ہلیلویاہ