گیت نمبر ۱۴۸
1
زندہ ایمان بزرگوں کا
مصیبت میں تھا فتح مند
جب سُنتے ہیں اُس کا بیان
دِل ہوتے ہیں بہت خور سند
زند ہ ایمان بزرگوں کے
ہم سدا تجھ میں رہیں گے
2
بزرگ اگرچہ قید میں بند
تو بھی وہ دل سے تھے آزاد
قیدی مسیح کے خوش رہے
کاش ایسی ہو اُن کی اولاد
زندہ ایمان بزرگوں کے
ہم سدا تجھ میں رہیں گے
3
مسیحا تیری رحمت سے
سب کو ہم کریں گے پیار
ایمان اُمید محبت سے
ہم دیں گے سب کو اشتہار
زندہ ایمان بزرگوں کا
ہم سدا تجھ میں رہیں گے
©2025. Christianhome11. All Rights Reserved.