گیت نمبر ۱۴۷
1

صلیب پر یسُوع موا ہے
یسُوع کی ستائش ہو
وہ میرا شافی ہوا ہے
یسُوع کی ستائش ہو
کورس
ہے یسُوع بڑا مہربان
دی جس نے پیارے اپنی جان
تا جیوں میں اور سب اِنسان
یسُوع کی ستائش ہو
2

یسُوع نے لیا میرا بار
یسُوع کی ستائش ہو
اَب بچا موت سے میں بدکار
یسُوع کی ستائش ہو
3

مٹ گئے میرے سب گُناہ
یسُوع کی ستائش ہو
میں چلتا ہوں آسمانی راہ
یسُوع کی ستائش ہو
4

وہ نام سُنایا جاتا ہے
یسُوع کی ستائش ہو
بے چین کو سُکھ دِلاتا ہے
یسُوع کی ستائش ہو
5

جب ہو گی زِندگی تُمام
یسُوع کی ستائش ہو
تب گاؤں اُس کی حمد مُدام
یسُوع کی ستائش ہو

Scroll to Top