گیت نمبر ۱۴۴
1
کیا تُم یسُوع پاس گئے کہ دل ہووے پاک
کیا اُس سوتے میں صاف ہووے ہو
جو صلیب سے بہتا کہ ہووے نجات
کیا اُس سوتے میں صاف ہووے ہو
کورس
کیا تُم صاف ہووے ہو
سب گناہ سے تُم صا ف ہووے ہو
کیا لباس تُمہارے ہوے خون سے سفید
کیا اُس سوتے میں صاف ہوے ہو
2
کیا تُم یسُوع ساتھ چلتے روز بروز روز بروز
کیا اُس سوتے میں صاف ہوے ہو
کیا تُم اپنا بھروسا اُس پر رکھتے ہو
کیا اُس سوتے میں صاف ہوے ہو
3
تب بے داغ اور بے عیب تُم ٹھہرو گے ضرور
گر اُس سوتے میں صاف ہووے ہو
اور آسمانی جلال میں تُم رہو گے مسرور
گر اُس سوتے میں صاف ہوے ہو