گیت نمبر ۱۴۳
1

(لڑکے)
کون سی منزل ہے مسافر
کس جا جانے کا سامان
(لڑکیاں)
ہم ہیں اپنے دیس کو جاتے
یہی شاہ کا ہے فرمان
(سب)
کر کے طے پہاڑ میدان کو
جاتے ہیں باپ کے مکان کو
جاتے ہیں باپ کے مکان کو
جاتے ہیں اُس کے حضور
2

(لڑکے)
کیا اِس راہ میں تُم نہیں ڈرتے
تُم کمزور ہو راہ ویران
(لڑکیاں)
ہم نہ ڈرتے گاتے چلتے
ہیں فرشتے نگہبان
(سب)
پیار ا منجی بھی ہے ہادی
خوشنما ہے کیسی وادی
خوشنما ہے کیسی وادی
ہے وطن کی یہی راہ
3

(لڑکے)

جانے والو یہ بتاؤ
کس اُمید پر جاتے ہو
(لڑکیاں)
صاف لباس اور تاج جلالی
باپ کے ہاتھ سے پانے کو
(سب)
پئیں گے حیات کا پانی
وہاں ہو گی خوش الحانی
وہاں ہو گی خوش الحانی
رہیں گے ہم باپ کے پاس
4

(لڑکے)
جانے والو گر ہم آئیں
ہم کو بھی کیا لو گے ساتھ
(لڑکیاں)
گر تُم آؤ اور شریک ہو
خوشی سے ہم دیں گے ساتھ
(سب)
دل ہمارا خوش ہو جاتا
یسُوع تُم کو بھی بُلاتا
یسُوع تُم کو بھی بُلاتا
چلو اَب ہمارے ساتھ

Scroll to Top