گیت نمبر ۱۴۲
1

عمدہ ہیں وہ چھوٹے ہاتھ
کام جو کرتے پیار کے ساتھ
پیاری آنکھیں ہیں ضرور
جن میں ہے یسُوع کا نُور
کورس
عمدہ ہاں عمدہ وہ چھوٹے ہاتھ
کام جو کرتے اِیمان کے ساتھ
پیاری ہیں آنکھیں اور پُر سرور
جن میں ہے یسُوع کا نُور
2

چھوٹے ہاتھ ہیں بنے سب
واسطے تیرے کام کے ربّ
پاؤں بھی تیز رفتاری سے
چلیں گے تیرے لیے
کورس
3

چھوٹے ہونٹ مسیح کے نام
دُعا کرتے صبح و شام
چھوٹے دل بھی ہوں شیدا
پیارے یسُوع کے سدا
کورس
4

تُم سے جو کچھ ہو سکے
کرلو اُس کی خاطر سے
ما نو دل سے اُس کی بات
وہی دیتا ہے حیات
کورس

Scroll to Top