گیت نمبر ۱۴۱
1
خُدا نے ایسی شدت سے
جہاں کو کیا پیار
کہ بخشتا اپنے بیٹے کو
تا ہووے فدا کار
کورس
دیکھ دیکھ کے خُدا کا پیار عجیب
کہ یسُوع آیا ہے
صلیب پردے کے اپنی جان
مجھے بچایا ہے
2
ایمان سے یسُوع میرا ہے
جو ہُوا تھا مصلوب
اُس ہی کے خون سے ہے نجات
ہے اُس سے موت مغلوب
3
اَے گُنہگاروں ہو مسرور
کہ ہوے تُم آزاد
خُداوند نے شیطان کا کام
اَب کیا ہے برباد
اَب خو ن خریدو گاؤ سَب
مسیح کی ہووے جے
ہاں موت جب آئے کہوں گا
مسیح کی ہووے جے
کورس
جے جے جے جے مسیح کی جے
مصلوب جو ہوا ہے
بے حد ہے اُس کا پیار عجیب
جے جے مسیح کی جے
.