گیت نمبر ۱۴۰ (الف)
1
دِل کے داغ کو دھو ئے کون
لہو جو کہ کروس سے جاری
میرے درد کو کھوئے کون
لہو جو کہ کروس سے جاری
کورس
وہ چشمہ ہے معمور
داغ دل کے کرتا دور
ہے مجھے دل منظور
لہو جو کہ کروس سے جاری
2
میرے درد کا شافی ہے
معافی کو وہ کافی ہے
3
وہ ہے میرے قرض کا دام
وہ ہے میرا خاص انعام
4
وہی خاص ہے میری آس
راستی کا ہے خوش لباس
5
دُکھ تکلیف میں ہے پناہ
وہ ہے میرے گھر کی راہ
6
میرے گیت کا ہے مضمون
مجھ کو کرتا ہے ممنون
©2025. Christianhome11. All Rights Reserved.