گیت نمبر ۱۳۹
1
دیکھ محبت کا سمندر
دیکھ وہ رحمت اَبدی
دیکھ حیات کا مالک جس نے
اپنی جان بیش قیمت دی
ایسے پیا ر کو کون نہ مانے
کون نہ گائے گی زبان
اُس کو کبھی ہم نہ بھولیں
جب تک قائم ہے آسمان
2
کوہ کلوری پر بہا
چشمہ قیمتی لہو کا
یسُوع کی صلیب سے ہوا
جاری دریا رحمت کا
فضل اور پیار آسما ن سے
کثرت سے جو برے تھے
اُلفت اور اِنصاف نے مل کر
کیا میل اِس دُنیا سے
©2025. Christianhome11. All Rights Reserved.