گیت نمبر ۱۳۵
1
رُوح الہی رُوح مُقدس اَب چمکا تُو اپنا نُور
کر مخصوص یہ دِل ہیکل آ اَور اِس کو کر معمور
کورس
کر معمو ر کر معمور تو ہی اِس کو کر معمور
کر مخصوص یہ دِل ہیکل آ اَور اِس کو کر معمور
2
تُو ہے میرے دِل کی روشنی تُو ہے قُدرت سے بھر پُور
ہر وقت میں ہوں طالب تیرا اور دل کو کر معمور
3
میں تو سر تا پا کمزور ہوں اور گناہوں سے مجبور
آ اَے رُوح اَے رُوح الہی آ اور دل کو کر معمور
4
آ اور پاک کر میرے دل کو کر سب بدی مجھے سے دُور
ہے مُبارک تیری آمد تُو ہی دل کو کر معمور