گیت نمبر ۱۳۴
1
رکھ مجھے تُو کروس کے پاس یسُوع پیارے شافی
گُنہگاروں کو وہاں مِلتی ہے معافی
کورس
تیرا کروس تیرا کروس ہو گا فخر میرا
جس پر بہا اَے مسیح قیمتی لہو تیرا
2
کروس کے پاس مجھ عاصی کو یسُوع تُو نے پایا
تیرا نُور عجیب اُس وقت میرے دل میں آیا
3
پیار کا نقشہ برّہ پاک کروس میں دیکھنے پاؤں
اور صلیب کے سایہ میں آگے بڑھتا جاؤں
4
کروس کے پاس اُمید کے ساتھ صبر سے ٹھہرا رہوں
جب تک یردن کے اُس پار باپ کے گھر نہ پُہنچوں
©2025. Christianhome11. All Rights Reserved.