گیت نمبر ۱۳۱
1
میں یسُوع کے نُور میں ساتھ چلوں گا
دِن اور رات اُس کے پیچھے میں چلوں گا
نُور میں چلوں گا پیچھے چلوں گا
یسُوع میرا منجی مصلوب
کورس
چلتے چلتے نُور میں یسُوع کے ساتھ
چلتے چلتے تھا متا یسُوع کے ہاتھ
نُور میں مَیں رہوں گا فتح پاوں گا
مَیں نُور میں چلتا چلوں گا
2
مَیں یسُوع کے نُور میں ساتھ چلوں گا
ہو اندھیری رات میں نہ ڈروں گا
پیراُٹھاوں گادِل سے گاوں گا
یسُوع میرا منجی مصلوب
3
مَیں یسُوع کے نُور میں ساتھ چلوں گا
جب کبھی آواز اُس کی سُنوں گا
اُس سے کہوں گا تجھے سب دوں گا
یسُوع میرا منجی مصلوب
4
مَیں یسُوع کے نُور میں ساتھ چلو ں گا
تھکتے تھکتے روز مدد پاؤ ں گا
رنج یا خوشی ہو یا نزدیک ہو موت
یسُوع میرا منجی مصلوب
5
مَیں یسُوع کے نُور میں ساتھ چلوں گا
اپنی آنکھ اُس کی طرف لگاوں گا
ہاتھ میں ہے صلیب جھنڈا ہے عجیب
یسُوع میرا منجی مصلوب