گیت نمبر۱۳۰
1

مسیح تُو میرا پیارا ہے
اَور میرے دِل کا نُور
تُو ہی میرا کفارہ ہے
اَے میرے دِل منظور
2

جب میں شیطان کے بند میں تھا
گناہ سے تھا معمور
وہ حالت تُو نہ دیکھ سکا
اَے میرے دِل منظور
3

میں زخمی گھائل تھا لاچار
نالائق و مجبور
پر تُو تھا میرا مدد گار
اَے میرے دِل منظور
4

جب سبھوں نے چھوڑ دیا تھا
جب سَب ہو گئے دور
تب تُو نے گود میں لیا تھا
اَے میرے دِل منظور
5

پس اَب مسیح میں تیرا ہوں
میں تیرا ہوں ضرور
کاش تیرے پاس میں نِت رہوں
اَے میرے دِل منظور

Scroll to Top