گیت نمبر ۱۲۸
1
میری جان تُو کان لگا
سُن کلام اَب یسُوع کا
پُوچھتا وہ اے گُنہگار
کیا تُو مجھے کرتا پیار
2
تھا تُو بند میں خستہ حال
مَیں نے توڑا تیرا جال
تھا جب گھائل اور لاچار
تب میں ہوا مددگا ر
3
ممکن ہے کہ بچّے کو
ماں بھول جائے غافل ہو
ہاں پر مجھ کو تیری یاد
ہو گی اَبدلاآباد
4
بے تبدل ہے میرا پیار
مُفت ہے وہ اَور وفا دار
وہ آسمان سے اُو نچا ہے
اَور پاتال سے گہرا ہے
5
دیکھ تُو میرے پیار کی شان
ہے عظیم اَور بے پایان
ہو گا تخت کا حصہ دار
کیا تُو کرتا مجھے پیار
6
یسُوع کرتا ہوں اقرار
اَب تک کم ہے میرا پیار
اَے مسیح خُداوند
میرے دِل میں پیار بڑھا