گیت نمبر ۱۲۷
1

یسُوع کے سپاہی جنگ میں قدم مار
جب ہے یسُوع آگے تُو نہ ہمت ہار
دُشمن کے مقابل یسُوع پیشوا ہے
جنگ میں اُس کا جھنڈا آگے جاتا ہے
کورس
یسُوع کے سپاہی۔جنگ میں قدم مار
جب ہے یسُوع آگے۔تُو نہ ہمت ہار
2

فتح کی آواز سے دُشمن بھاگتا ہے
آگے بڑھ سپاہی تیری فتح ہے
تعریف کی للکا ر سے دوزخ ہے لرزاں
بھائیو نعرہ مار کر ہو تُم ثناخواں
کورس
3

لشکر کلیسیا جنگ پر چڑھتا ہے
مومنین کو یاد کر آگے بڑھتا ہے
ہم سب مِل کر بھا ئیو ایک ہی بدن ہیں
پیار تعلیم اُمید میں ہم سب یک تن ہیں
کورس

4

تاج و تخت ہیں فانی راج ہے بے قیام
یسُوع کی کلیسیا رہے گی مُدام
یہ ہے اُس کا وعدہ طاقت دوزخ کی
ہر گز نہیں اُس پر غالب آئے گی
کورس
5

پس سب قومو آؤ حمد میں شامل ہو
نعرے مارو گاؤ جے جے سب کہو
بادشاہ کی تعریف میں یسُوع جس کا نام
آدمی اور فرشتے گاتے ہیں مُدام

Scroll to Top