گیت نمبر ۱۲۳
1

یسُوع نام کی دے دہائی
تُو جو دُکھ سے ہے غمگین
اُس سے چین اور دِل جمعی
تُجھ کو ملتی بالیقین
کورس
نام عزیز کیا شیر ین۔اے جمال العالمین
2

یسُوع نام کی دے دہائی
وہی ڈھال ہے اور چٹان
اُس سے تُجھے توانائی
مِلتی ہے بیچ اِمتحا ن
3

کیا بیش قیمت یسُوع نام ہے
اُس سے خوش ہیں دل و جان
اُس کی حمد دِل پسند کام ہے
اُس کا پیار ہے بے جان
4

یسُوع نام عظیم اِلشان ہو
وہی سب کا ہے سُلطان
کُل زمین اورکُل آسمان ہو
اُس کے نام کے ثنا خوان

Scroll to Top