گیت نمبر ۱۲۱
1

یسُوع پیارے مالک ہمارے
تُو اِنسان ہے اور خُدا
تُو مددگا ر ہے سر وسردار ہے
محبوب تُو ہے دِل میرے کا
2

باغ اور گلزار ہیں خُوب رونق دار ہیں
اُن کی بڑ ی ہے بہار
یسُوع گُل تُو ہے۔گلستان خُوش رو ہے
تُو میرے دِل کا ہے گُلزار
3

سورج دمکتا چاند ہے چمکتا
ہیں ستارے بھی شاندار
تُو تو جلال میں حُسن وجمال میں
سب خلقت سے ہے رونق دار

Scroll to Top