گیت نمبر ۱۱۹
1
یسُوع کے پیچھے کون ہو لیتا
اپنی صلیب کون اُٹھائے گا
کون اَب تیار ہے اَبھی پُکار ہے
کون تاج آسمانی پائے گا
کورس
کون ہے تیار۔اَبھی تیار
یسُوع کے پیچھے کون ہو لیتا
یسُوع کے پیچھے کون ہو لیتا
اَب ابھی کون تیار
2
یسُوع کے پیچھے کون ہو لیتا
کون اُس کے ساتھ اَب ہو جائے گا
پوُری نجات ہے۔ہو اِس کی جے جے
کون اُس کی ثنا گائے گا
3
یسُوع کے پیچھے کون ہو لیتا
دُکھ اور تکلیف میں گوراستہ ہو
گناہ کو چھوڑ کے بند اُس کے
توڑ کے کون آپ کو دیتا یسُوع کو
4
یسُوع کے پیچھے کون ہو لیتا
جب تک نہ پہنچیں گے ہم یردن کے کنارے
فتح میں کامِل کون ہو گا شامل
پہنچیں گے جب ہم یردن پار
5
مَیں ہوں تیار اَبھی تیار
یسُوع کے پیچھے میں ہو لُوں گا
یسُوع کے پیچھے میں ہو لُو ں گا اَب اَبھی ہو تیار