گیت نمبر ۱۱۸
1
چھوٹے بچوں کو ایک دوست ہے
گھر جِس کا ہے آسمان
ہر گز نہیں بدلتا
وہ رہتا ہے یکسان
دُنیاوی دوست بدلتے
نہیں اُن میں قیام
وہی ہے دوست حقیقی
ہے یسُوع اُس کا نام
2
چھوٹے بچوں کا ایک گھر ہے
نفیس اور عالیشان
ہے اُس کا مالک یسُوع
بہشت ہے وہ مکان
نہ واں کبھی ہے رونا
نہ دُکھ نہ چوٹ نہ ڈر
ہر ایک کے دِل میں پیار ہے
اور خوشی سراسر
3
چھوٹے بچوں کا ایک گیت ہے
راگ اُس کا ہے دِل سوز
نہ گانے سے اُکتا تے
پر گاتے ہیں ہر روز
یسُوع کو بادشاہ جانتے
بے شک فرشتگان
پر منجی اُس کو جان کر
ہیں گاتے صرف اِنسان
4
چھوٹے بچوں کو ایک جامہ
آسمان پر مِلتا ہے
وہ ہین اور بربط لے کے
ہیں گاتے رَبّ کی جے
خُداوند تُو بخش دے
کہ اپنے بچپن سے
یسُوع کو خوب پہچان کے
دِل اپنا دیں اُسے