گیت نمبر ۱۱۷
1
جیسا مَیں ہوں بغیر اِک بات
پر تیرے لہو سے حیات
اور تیرے نام سے ہے نجات
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
2
جیسا مَیں ہوں کنگال بدکار
کمزور نالائق اور لاچار
اَب تیرے پاس اَے مددگار
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
3
جیسا مَیں ہوں دِل پریشان
اور شک وخوف سے بے اوسان
اندیشوں سے بے حد حیران
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
4
جیسا مَیں ہوں قبول کر لے
معافی اور تسلی دے
صرف تیرے ہی وسیلے سے
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں
5
جیسا مَیں ہوں تیرا پیار
مجھ سے اُٹھا ئے گا ہر بھار
اور برکت دے گا بے شمار
مسیح مسیح مَیں آتا ہو ں