گیت نمبر ۱۱۶
1
جان مَیں نے اپنی دِی
خون دیا بیش بہا
کہ پائے زِندگی
اور موت سے ہو رہا
یہ جان یہ جان یُوں دِی تُجھے
کیا دیتا تو مجھے
2
میں چھوڑ کر خاص جلال
زمین پر آیا تھا
ہُوا غریب تنگ حال
اور دُکھ اُٹھا یا تھا
یُوں میں نے میں نے چھوڑا سب
کیا چھوڑتا ہے تُو اَب
3
مُصیبت بے بیا ن
میں نے گورارا کی
کہ بچے تیری جان
تُو پائے مخلصی
یُو ں دُکھ یُوں دُکھ میں مَیں رہا
کیا تُو نے کُچھ سہا
4
مَیں لایا مُفت نجا ت
اور مغفرت اور پیار
اور اَبدی حیات
اور صُلح اور قرار
یہ سب کُچھ تُو نے پایا ہے
پر تُو کیا لایا ہے